منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

امریکا کو چین کی روس یوکرین امن تجاویز پر شکوک و شبہات

امریکا نے چین کی پیش کردہ روس یوکرین امن تجاویز پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ جو غیرمنصفانہ نتائج دے، تعمیری سفارت کاری نہیں۔ یہ بات شکوک پیدا کرتی ہے کہ چین یوکرین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کا تحفظ کررہا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اچھے اور پرانے دوست شی جن پنگ کے دورۂ ماسکو سے بہت زیادہ امیدیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین سے روسی افواج کے انخلا کے بغیر جنگ بندی روسی فتح کی توثیق کی حمایت ہوگی۔

انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ چین کی امن تجاویز میں روس یوکرین امن بات چیت، علاقائی سالمیت کا احترام اور جنگ بندی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.