بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

شاہ محمود، اسد عمر کی ڈپلومیٹک کور کیساتھ بریک فاسٹ میٹنگ

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے ساتھ بریک فاسٹ میٹنگ ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اس ’بریک فاسٹ میٹنگ‘ کا اہتمام کیا۔

بریک فاسٹ میٹنگ میں یورپی اور مسلم ممالک کے سینئر سفیر بھی شریک ہوئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب عمران خان کہتے ہیں لندن پلان ہےتو ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے میٹنگ کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے علاقائی اور ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ہم نے شیڈول کے مطابق شفاف الیکشن کے انعقاد پر بات کی، ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضاء پر پی ٹی آئی کا نقطۂ نظر بیان کیا۔

تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اس ضیافت اور ملاقات کے اہتمام پر آسٹریلین ہائی کمشنر کے ممنون ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.