منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

کئی روز بعد ڈالر سستا

امریکی ڈالر کئی روز کی اڑان کے بعد آج نیچے آیا ہے اور پاکستانی روپے کی قدر معمولی بڑھی ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 78 پیسے سستا ہو نے کے بعد 283 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 03 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 286 روپے پر برقرار ہے۔

امریکی ڈالر کے عروج اور پاکستان روپے کے زوال کا سفر مسلسل جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں بدل گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40 ہزار 849 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 918 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.