اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

گورنر پنجاب سے وزیر ریلوے سعدر فیق کی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن اور ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں سعد رفیق نے ریلوے اور پی آئی اے میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے گورنر پنجاب  کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود ہر شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام کو سفری سہولتیں دینے کے لیےجہازوں کے روٹ بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ریلوے اسٹیشنوں کی حالت بہتر کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.