اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

’امپیکٹ بیس‘ پیشگوئی شروع کر رہے ہیں: سردار سرفراز

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ اب ’امپیکٹ بیس‘ پیش گوئی شروع کر رہے ہیں۔

عالمی یومِ موسمیات کی مناسبت سے محکمۂ موسمیات کے دفتر میں تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ 23 مارچ کو عالمی یومِ موسمیات منایا جاتا ہے لیکن رمضان المبارک کے پیشِ نظر اس حوالے سے آج تقریب کا انعقاد کیا ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں جولائی کی بارش کا پانی موجود ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری ہم پیش کرتے رہے لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ موسم کس طرح ہماری انفرااسٹرکچر اور ہیلتھ سسٹم پر اثر انداز ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.