پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

جرمنی تا گواڈیلوپ پرواز سوا 8 گھنٹے بعد واپس فرینکفرٹ اتر گئی

جرمنی سے گواڈیلوپ جانے والی پرواز منزل پر پہنچنے کی بجائے سوا 8 گھنٹے بعد واپس فرینکفرٹ اتر گئی۔

کنڈور ایئر لائنز کی پرواز ڈی ای 3800 گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 13 منٹ پر فرانسیسی حکومت کے زیرِ انتظام جزیرے گواڈیلوپ کے شہر پوائنٹ-اے-پیٹر کے لیے روانہ ہوئی۔

بوئنگ 767 چار گھنٹے کا طویل سفر طے کر کے معمول کی 35 ہزار فٹ کی بلندی اور 850 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے منزل کی طرف رواں دواں تھا کہ روانگی کے ٹھیک 4 گھنٹے بعد پائلٹ نے ازورس کے مقام پر یو ٹرن لیا۔

برطانیہ اور اٹلی میں ایک ہی روز امارات ایئر لائن کی 3 مختلف پروازوں کو ہنگامی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ طیارہ اڑان کے 8 گھنٹے 10 منٹ بعد فرینکفرٹ ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔

اس پرواز کی لائیو ٹریکنگ کرنے والے ایوی ایشن ماہرین سوشل میڈیا پر مختلف تجزیے کرتے رہے تاہم بعد ازاں منزل پر موسم کی انتہائی خرابی کی غیر مصدقہ وجہ سامنے آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.