اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

کراچی: ہوٹل پر لوٹ مار کرنیوالا 1 ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں انڈا موڑ کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق 2 ڈاکو ہوٹل پر لوٹ مار کے لیے آئے تھے، کہ وہاں تعینات گارڈ نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.