کوہستان میں چینی انجینئروں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی ’چائنا گیزوبا گروپ کمپنی‘ نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا۔
چائنا گیزوبا گروپ کمپنی کی جانب سے تمام پاکستانی ملازمین کو فارغ بھی کر دیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کیئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کے واقعے کے باعث کام جاری نہیں رکھ سکتے۔
خط میں چائنا گیزوبا گروپ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو گریجویٹی اور تنخواہ ادا کی جائے گی۔
داسو ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انوارالحق نے کمپنی کے کام بند کردینے اور خط کی تصدیق کر دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ جوں ہی سیکیورٹی کے معاملا ت درست ہوں گے کام شروع ہو جائے گا۔
Comments are closed.