بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا

آسٹریلیا میں کورونا کے کیسز بڑھنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے۔

آسڑیلیاکی ریاست نیوساوتھ ویلز میں گزشتہ روز کورونا کے111کیسز جبکہ ریاسٹ  وکٹوریہ میں کورونا کے19کیسزرپورٹ ہوئے۔

آسٹریلیامیں گزشتہ روز کوروناسے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد رواں سال کورونا سے اموات  کی تعداد 3ہوگئی۔

حکام نے دفتر میں آنے والے ملازمین کے لیے جرمانے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے فرانس سے آنےوالےمسافروں کیلئے 5سے10روزہ لازمی  قرنطینہ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

فرانس سے آنے والےمکمل ویکسی نیٹڈافراد کو بھی قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ فرانس میں  گذشتہ روز کورونا کے10ہزار کیسزرپورٹ ہوئے ہیں،

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.