بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورہ ویسٹ انڈیز کی بھرپور تیاری کی ہے: یاسر شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ اُنہوں نے تمام اسپنرز کے ساتھ ملکر دورہ ویسٹ انڈیز کی بھرپور تیاری کی ہے۔

یاسر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیمپ میں اپنی فٹنس پر زیادہ کام کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب زیادہ اسپنر ٹیم میں ہوتے ہیں تو مقابلے کی فضا قائم ہوتی ہے۔

یاسر شاہ نے مزید کہا کہ نعمان علی، ساجد علی اور زاہد محمود کے آنے سے خوشی ہوئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ اُن کی رننگ بہتر بنانے میں بابر اعظم کا کردار اہم ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بڑھا دیئے گئے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 2 وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 2 وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے۔

بارباڈوس میں 2 ‏ٹی ٹوئنٹی میچز 27 اور 28 جولائی کو جبکہ 31 جولائی، یکم اگست اور 3 اگست کو ٹی ٹوئنٹی میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے۔

‏ٹیسٹ سیریز سے قبل 2 روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہو گا، ‏جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.