بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جرمنی: طوفانی بارشوں سے اموات 133 ہوگئیں

جرمنی میں شدید طوفانی بارشوں اور اس کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جس سے اموات کی تعداد 133 تک جا پہنچی۔

شدید طوفانی بارشوں اور اس کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں نے جرمنی کی متعدد ریاستوں میں تباہی مچا رکھی ہے۔

طوفانی بارشوں کے باعث سیکڑوں مکانات منہدم اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔

رائن لینڈ پلاٹینیٹ میں اموات کی تعداد 90 ہو گئی ہے جبکہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں بارشوں اور سیلاب سے 43 افراد ہلاک ہوئے۔

متاثرہ علاقوں میں جرمن فوج کو طلب کر لیا گیا ہے،  900 فوجی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.