بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ثانیہ مرزا نے مداحوں کے شکوے کا جواب دیدیا

بھارتی معروف ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے شکوے کا جواب دیا ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں خوشگوار موڈ میں ہنستے ہوئے اور ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سیلفی کب اور کیوں لیتی ہیں؟اس حوالے سے اپنے مداحوں کو بتادیا ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو پر لکھا گیا ہے کہ ’لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ ہنستی نہیں ہیں۔‘

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے اپنی ا نسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھاہے کہ ’یہ رہی میری ہنسی جو سب دیکھنا چاہتے تھے۔‘

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ناصرف ایک بہترین ایتھلیٹ ہیں بلکہ ان کا ڈانس کرنے کا نیا ٹیلنٹ بھی سب کے سامنے آگیا ہے۔

ثانیہ مرزا کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خوب انجوائے کرتے ہوئے، ہنستے مسکراتے مختلف ورزشیں کر رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.