بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اظہر علی کا شعیب اختر کو کرارا جواب

قومی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے نام لیے بغیر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کرارا جواب دے دیا۔

اظہر علی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی شائقین کی تصویر پوسٹ کی ہے جو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی ہے۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اظہر علی نے سوال کیا  کہ یہ شائقین کس کو دیکھنے آئے تھے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے ہارنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ٹیم کا سلیکشن درست کرو، ٹیم میں کوئی ایک میچور بیٹسمین نہیں۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ ہارنے پر کہا تھا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی ایک کھلاڑی بتائیں جسے انگلینڈ میں ٹکٹ خرید کر کوئی دیکھنے آئے۔

شعیب اختر نے کہا تھا کہ جاوید میانداد کو لوگ دیکھنےآتے تھے، وہ میچ فنش کرتے تھے، ماضی میں جاوید میانداد کی بیٹنگ دیکھنے شائقین آیا کرتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.