بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرولیم قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں: فرخ حبیب

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان ملکی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے، عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس وقت پیٹرولیم پر لیوی صفر ہے، حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی، چینی اور آٹا 15 تا 18 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی انتخابی مہم میں مریم مودی کا نام کیوں نہیں لیتیں، مریم کے منہ سے آر ایس ایس کا نام کیوں نہیں نکل رہا، کشمیریوں پر مودی کے مظالم کا ذکر مریم کی زبان پر نہیں آتا، مریم نواز کشمیر کی بیٹی ہیں تو مودی اور آر ایس ایس کا نام کیوں نہیں لیتیں؟

فرخ حبیب نے کہا کہ کشمیر کے سودے کے طعنے دینے والوں کے منہ پر آر ایس ایس کا نام نہیں آتا، مقبوضہ کشمیر میں قید حریت پسند رہنماؤں کا ذکر آج تک کیوں نہیں کیا؟ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کو عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے بتایا، او آئی سی ہو یا کوئی اور فورم، وزیرِ اعظم نے کشمیر کیلئے ہر جگہ اسٹینڈ لیا۔

ان کا کہنا ہے کہ چچا بھتیجی میں لڑائی ہے کہ کون بنے گا اپوزیشن لیڈر، کیونکہ یہ وزیرِ اعظم تو بن نہیں سکتے، ایک کو پاؤں پکڑنے ہیں، ایک کو مزاحمت کرنی ہے، ان کے راستے کی صرف ایک رکاوٹ عمران خان ہے، نون اور شین کی لڑائی چلتی رہے گی۔

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیر مملکت اطلاعات فرخ…

وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ نواز شریف دور میں مسئلہ کشمیر کو اہمیت نہیں دی گئی، وزیرِ  اعظم عمران خان ملکی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، 25 جولائی کو کشمیری عمران خان کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاتی امراء میں اپوزیشن شروع ہوئی ہے، کشمیر کی بیٹی بننے کا شوق ہے تو ساڑھیوں اور آموں کے تحفے بھول جائیں، مریم نواز کو جھوٹ کے سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں، نواز شریف بھارت گئے تو حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی، ان لوگوں کو صرف عمران خان سے این آر او چاہیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.