بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر جنت نظیر ہے، کشمیر بے نظیر ہے: آصفہ بھٹو

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری مظفرآباد کے علاقے امبور پہنچ گئیں جس کے بعد وہ امبور سے پٹہکہ جلسہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔

آزاد کشمیر کی انتخابی ریلی میں آصفہ بھٹو  نے جوشیلے انداز میں کہا کہ کشمیر جنت نظیر ہے، کشمیر بے نظیر ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کشمیر سے محبت وراثت میں ملی ہے۔

امبور مظفرآباد پہنچنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آصفہ بھٹو زرداری کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے خواتین بھی موجود تھیں، آصفہ بھٹو نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلاکر خواتین کا شکریہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.