بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مرید عباس قتل: ملزم عاطف زمان کی درخواستِ ضمانت مسترد

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نےنجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل کے کیس کے ملزم عاطف زمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

عدالت نے ملزم عاطف زمان کی درخواستِ ضمانت پر کچھ دیر قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا اور ملزم کی درخواست مسترد کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی کی عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کے قتل کے کیس میں ملزم عاطف زمان کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم عاطف زمان نے 2 افراد کا قتل کیا، یہ ضمانت کا مستحق نہیں، کیس میں تاخیر کو جواز بنا کر ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

مدعیہ کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم عاطف زمان مکار اور عادی مجرم ہے، اس نے کیس میں خود تاخیری حربے استعمال کیئے۔

اینکر مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔

اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی کی عدالت نے آج ہی نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کے قتل کے کیس میں ملزم عاطف زمان کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.