عراق کے شہر ناصریہ کے اسپتال میں آتشزدگی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام عراقی اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے پر غمزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، پاکستان اس غم کی گھڑی میں عراق کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عراقی شہر ناصریہ کےاسپتال کے کورونا وارڈ میں آکسیجن سلینڈرز پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں متعدد افراد جھلس کر ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
Comments are closed.