بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آج پھر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بننے کا امکان ہے جس کے باعث دوپہر اور شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل میں مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ سامنے آگیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ روز کس علاقے میں کتنی بارش ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی گجرات اور راجستھان کے قریب ہوا کا کم دباؤ اب بھی موجود ہے، جبکہ بحیرہ عرب میں 5 ہزار فٹ کی بلندی پر ہواؤں کی گردش موجود ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں موجود سرکیولیشن کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں، کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے او ر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات، خضدار، بار کھان، کوہلو، سبی، زیارت، ژوب اور موسیٰ خیل سمیت جنوبی اور وسطی اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اس دوران ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

سردار سرفراز نے مزید بتایا ہے کہ شہر میں 17 جولائی کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں مطلع ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.