بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پسنی: دہشتگردوں کا فورسز پر حملہ، کیپٹن اور سپاہی شہید

بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور ایک سپاہی بابر زمان شہید ہوئے ہیں۔

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)سبی میں دہشت گردوں کا فرنٹیر…

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد پسنی کے قریب واقع خدا بخش بازار کے علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی کفایت اللہ شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.