بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی، ن لیگ نے جیبیں بھرنے کے سوا کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں کیا،فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے نون لیگ اورپیپلزپارٹی کو آزما کر دیکھ لیا، دونوں جماعتوں نے جیبیں بھرنے کے سوا کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں کیا، مودی اور جندل کے یار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےبیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری ظل سبحانی سے پوچھے کہ برسوں اقتدار میں رہنےکے باوجوداِس پار اور اُس پار کے کشمیریوں کیلئےکیا کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اِس پار اور اُس پار کے کشمیریوں کیلئے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں، اُس پار مودی اور اِس پار مودی کے یاروں کو کیفرکردار تک پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کشمیریوں کی حقیقی فلاح و بہبود کا مشن لےکرآزاد کشمیر پہنچی ہے، کشمیر صرف کپتان کا ہے اور کپتان ہی کشمیریوں کے رہنما ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.