بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی بابر اعظم کے معترف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار اننگز کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہیں، میں تو تصور کررہا ہوں اگر یہ لڑکا انضمام الحق، یونس خان ، محمد یوسف کے ساتھ کھیل رہا ہوتا۔‘

یاد رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلیں، ایجنسٹن میں کھیلے جانے والے  سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے اپنا معیار دکھاتے ہوئے 139 گیندوں پر 158 کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ان کی اس میراتھون اننگز میں 14 چوکوں کے ساتھ ساتھ 4 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔

بابر اعظم نے اننگز کے دوران پہلے امام الحق کے ساتھ 92 اور پھر محمد رضوان کے ساتھ 179 رنز جوڑے۔

اس اننگز میں بابر اعظم نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے جہاں وہ بطور کپتان کسی بھی پاکستانی کی ون ڈے میں سب سے بڑی اننگز کھیلی۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون میچ میں سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔

 بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون میچ میں سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا۔

بابر اعظم 38 سال بعد انگلینڈ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔ بابر اعظم سے قبل 1983 میں عمران خان نے لیڈز میں سنچری بنائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.