بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد عامر نے شاہین شاہ کی حمایت کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولر محمد عامر قومی اسکواڈ کا حصہ شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو موجودہ قومی اسکواڈ کا بہترین فاسٹ بولر بھی قرار دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

محمد عامر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میرے خیال سے شاہین شاہ آفریدی موجودہ اسکواڈ میں پاکستان کے سب سے بہترین فاسٹ بولر ہیں۔

محمد عامر نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنے ارادے سر بلند رکھیں، آپ نے پہلے بھی کارکردگی دکھائی اور آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

عامر نے شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دیا کہ وہ توجہ حاصل کرنے کے متلاشی ناقدین کی باتوں پر کان نہ دھریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کی بات پکی ہونے کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو انگلینڈ کیخلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں ناقص کارکردگی دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.