بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورانِ سفر مسافروں اور ڈرائیوروں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے: وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے بتایا ہے کہ مسافروں اور ڈرائیوروں کو سفر کے دوران کورونا وائرس کی ویکسین لگانی شروع کر دی ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں 100 سے زائد مسافروں اور ڈرائیوروں کو سفر کے دوران کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث ہلاکت خیزیوں اور اس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ ایک بار پھر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ خیر پور، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے پر متعدد مسافروں کو وارننگ دی گئی۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ نے مزید بتایا ہے کہ سکھر، ٹھٹھہ، میر پورخاص اور شکار پور میں کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر مسافر گاڑیوں پر 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا بتا رہا ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر آ رہی ہے۔

اویس قادر شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو سخت فیصلے کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.