بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورۂ ازبکستان معاشی و سیکیورٹی اعتبار سے اہم ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا ازبکستان کا دورہ معاشی اور سیکیورٹی اعتبار سے بہت اہم ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دورۂ ازبکستان سے متعلق بتایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تاشقند تا کراچی ٹرین اور ٹرک سروس خطے کو معاشی اعتبار سے ایک لڑی میں پرو دے گی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کشمیر کی انتخابی مہم چھوڑ کر فرار ہو چکے، بہت جلد مریم نواز بھی کشمیر میں الیکشن مہم سے راہِ فرار اختیار کر لیں گی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا سوشل میڈیا پر بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.