وزیرِاعظم عمران خان جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہو گئے۔
وفاقی وزراء فواد چوہدری، شیخ رشید اور علی زیدی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔
مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیرِاعظم عمران خان کے ہمراہ ازبکستان گئے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ ازبکستان علاقائی و دو طرفہ تجارت، روابط اور سیکیورٹی کے ضمن میں انتہائی اہم ہے۔
اس دورے کے دوران پاک ازبک مفادات کے مختلف امور میں اہم معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران ازبک صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوگی۔
کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی بھی شرکت کر رہے ہیں۔
Comments are closed.