پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے بھارت جانے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔
شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اتنا اٹل کیوں ہے اور کیوں کہا جا رہا ہے کہ ہم بھارت نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو چیزوں کو واضح کرنے اور یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ ایک انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہے جسے مثبت لینا چاہیے، جائیں اور کھیلیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں سے کہنا چاہیے کہ پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے، جائیں اور ٹرافی جیت کر لائیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی ورلڈکپ میں جیت نہ صرف ایک بڑی جیت ہوگی بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے زوردار طمانچہ ہو گا۔
Comments are closed.