اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

دورۂ بنگلا دیش میں ہر کھلاڑی نے اپنا کردار باخوبی نبھایا: سعید بیگ

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا ہے کہ دورۂ بنگلا دیش میں ہر کھلاڑی نے اپنا کردار باخوبی نبھایا۔

سعد بیگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انڈر 19 کا دورۂ بنگلا دیش کافی زبردست رہا ہے، جب بنگلا دیش ٹیم ہمیں ہرا کر گئی تھی تو پلان کیا تھا کہ کن چیزوں پر کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلان تو ہر کوچ دیتا ہے، اہم یہ ہے کہ پلیئرز اس پلان پر کیسے عمل درآمد کرتے ہیں، انڈر 19 ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ پر ہمارا فوکس ہے۔

سعد بیگ نے یہ بھی کہا کہ میرے رول ماڈل بابر اعظم ہیں، میری پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش ہے، سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے، آپ مطمئن ہو کر نہیں بیٹھ سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.