اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

کراچی میں ڈرگ ریزسٹنس ٹائیفائیڈ کے کیسز کی تصدیق

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈرگ ریزسٹنس ٹائیفائیڈ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے ڈائریکٹر ہیلتھ کو کیسز کی تصدیق کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا ہے کہ ڈرگ ریزسٹنس ٹائیفائیڈ میں انسداد ٹائیفائیڈ کی عام دوائیں مریض پر اثر نہیں کر رہی ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ مریضوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی سامنے آ رہی ہے۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.