اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

بھارت نے 45 لاکھ ہندوؤں کو جعلی کشمیری ڈومیسائل دیے: صدر آزاد کشمیر

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو بھارت نے جموں و کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کے بعد 45 لاکھ بھارتی ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل دیے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے برطانوی ممبر پارلیمنٹ خالد محمود کے ساتھ پریس کانفرنس کی ہے۔ 

اُنہوں نے کہا ہے کہ 5 اگست کے بعد بھارت نے جموں و کشمیر کی حیثیت ختم کی، 45 لاکھ بھارتی ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل دیے گئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ 21 مئی کو برطانیہ کے 21 شہروں میں مظاہرے ہو رہے ہیں، امریکا اور برطانیہ میں کل کشمیری احتجاج کریں گے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ چین، ترکیہ اور انڈونیشیا نے جی 20 اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا ہے کہ اب تو بین الاقوامی تنظیمیں بھی کشمیر میں ظلم پر بول رہی ہیں، بھارت میں بھی مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے رکنِ برطانوی پارلیمنٹ خالد محمود کا کہنا ہے کہ صدر آزاد کشمیر نے پوری دنیا کو جموں کشمیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے برطانوی پارلیمنٹ میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی ہے، بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پوری دنیا کو سامنے آنا ہو گا، کشمیر کے لیے میں بطور رکنِ برطانوی پارلیمنٹ اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.