اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں

ورلڈ ہارٹ فیڈریشن نے دل کے امراض سے اموات کی شرح میں ہوشربا اضافہ رپورٹ کردیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ 30 برس میں دنیا بھر میں دل کے امراض سے اموات کی شرح 60 فیصد بڑھ گئی ہے۔

ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1990ء میں دل کی بیماریوں سے 1 کروڑ 21 لاکھ اموات ہوئی تھیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ 2021ء میں دنیا بھر میں 2 کروڑ 10 لاکھ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کم اور درمیانی فی کس آمدنی والے ممالک میں دل کی بیماریوں سے اموات میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.