اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی ملاقات

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی۔

ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سے متعلق امور پر گفتگو بھی ہوئی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کے درمیان ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی۔

 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی چائے اور کافی سے تواضع کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.