اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

ٹیم میں اچھا برا وقت رہتا ہے، مارک کولز

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے کہا ہے کہ ٹیم میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، میڈیا کی سپورٹ ضروری ہے۔

مارک کولز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واپس آ کر اچھا لگ رہا ہے، پاکستان میں ویمن کرکٹ کا پول بڑھا ہے، ٹیم نے حالیہ دنوں میں اچھا کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ جیت کے لیے اعتماد ضروری ہے، پریشر میں جیتنے کے لیے خود اعتمادی اور یقین اہم ہے، اہم بات یہ ہے کہ ہر پلیئر کو اس کا رول پتہ ہو۔

مارک کولز نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ پیچھے چھوڑ چکے ہیں، جلال الدین سے آج بھی اچھا رابطہ ہے، میں کوچنگ پر فوکس رکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بسمہ معروف بہت زبردست پلیئر ہیں، جویریہ خان محنت کر رہی ہیں، ان کی فارم ساتھ نہیں دے رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.