پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

متحدہ کے کارکنوں کی بریت کیخلاف سرکار اور رینجرز کی اپیلیں مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کے کیس میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بریت کے خلاف سرکار اور رینجرز کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

عدالتِ عالیہ نے سرکار کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکنوں فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان مُلا اور دیگرکی بریت کے خلاف اپیل کے علاوہ 13 ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کے لیے رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد کیس میں نادر شاہ سمیت 14 ملزمان کو بری کیا تھا۔

پراسیکیوشن کے مطابق اے ٹی سی نے ایم کیو ایم کے 13 کارکنوں کو مختلف سزائیں بھی سنائی تھیں۔

کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی…

غیر قانونی اسلحے کے کیس میں سزاؤں میں اضافے اور بریت کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔

عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت کی جانب سے ملزم فرحان شبیر، عبید کے ٹو اور عابد کو 8، 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.