پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

عمران خان کا بیان نئے آرمی چیف کو متنازع بنانے کی گھٹیا کوشش ہے: سلیمان شہباز

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان نئے آرمی چیف کو متنازع بنانے کی گھٹیا اور مذموم کوشش ہے۔

عمران خان کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیوٹرل کو جانور کہنے والے سازشی کا یہ بیان تازہ ڈھونگ ہے، عمران خان بتائیں کہ جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ کیا یہ امر بالمعروف تھا؟

سلیمان شہباز نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والا فتوے نہ دے، امر بالمعروف پر عمل کرتے تو بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کا اپنا فرنٹ مین نہ بناتے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امر بالمعروف پر عمل کرتے تو شہداء کے خلاف غلیظ مہم نہ چلاتے، امر بالعروف کو چھوڑو اور فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کرو۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے، فوج نے نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.