پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

ویرات کوہلی کا کرسٹیانو رونالڈو کو خوبصورت الفاظ میں خراجِ تحسین

دنیائے کرکٹ میں اپنا لوہا منوانے والے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے ورلڈ بیسٹ فُٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو خوبصورت الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنےانسٹاگرام پر رونالڈو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک تعریفی نوٹ لکھا ہے۔

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

اس انسٹاگرام پوسٹ پر ویرات کوہلی کا کرسٹیانو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ کوئی بھی ٹرافی یا کوئی بھی ٹائٹل آپ سے چھینا نہیں جا سکتا، آپ نے دنیا بھر کے شائقین کے لیے بہت کچھ کیا ہے، آپ نے اپنی متاثر کُن شخصیت اور کھیل سے عوام پر گہرا اثر ڈالا ہے، یہ خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش حریف پرتگال کو 0-1 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

ویرات کا کہنا ہے کرسٹیانو کو ملنے والی شہرت اور عزت ایک حقیقی نعمت ہے، آپ ہر بار اپنے دل سے کھیلتے ہیں، آپ ہمیشہ کے لیے میری نظر میں سب سے بڑے کھلاڑی رہیں گے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں تاحال اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے، برازیل کے بعد پرتگال بھی میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.