پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

عبدالرزاق نے پاکستان ٹیم کی شکست کی وجہ بتادی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں کم از کم 5 بیٹرز کھیلتے ہیں۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ ابرار احمد کی وجہ سے یہ ٹیسٹ یہاں تک پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ جس ٹیسٹ میں انگلینڈ 2 فاسٹ بولر کھلاتا ہے ہم  3 کھلا دیتے ہیں، ہمیں ٹیم دیکھ کر سلیکٹ کرنی چاہیے۔

عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہم نے ان کھلاڑیوں کو کھلایا جو حقدار نہیں تھے۔

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

انگلش ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.