پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

پی ٹی آئی کا پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت راولپنڈی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا گیا، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی ایوان میں دوبارہ پیش ہو کر استعفے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ملک میں جاری احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی توڑی جائے گی، راولپنڈی کے تمام ارکان نے قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کردی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر مؤثر پالیسیوں نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، پاکستان بد ترین معاشی بحران سے دو چار ہے، معاشی اور سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.