پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

وقار یونس نے سعود شکیل کے آؤٹ کو متنازع قرار دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے سعود شکیل کے آؤٹ کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھرڈ امپائر کا فیصلہ میرے لیے حیران کن تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وقار یونس نے کہا کہ میرے خیال میں گیند زمین پر لگ گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ تھرڈ امپائر نے ری پلے میں کیا دیکھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ کرکٹ کے اصول اور روایت یہ ہے کہ اگر امپائر فیصلہ نہ کر پائے تو اس کا فائدہ بیٹسمین کو جاتا ہے۔

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھی سوشل میڈیا پر اس کی تصویر لگا کر امپائرنگ پر سوال اٹھا دیا۔

واضح رہے کہ اولی پاپ نے سعود شکیل کا کیچ پکڑا، ری پلے میں ایک اینگل سے گیند زمین کو ٹچ ہوتی ہوئی نظر آ رہی تھی لیکن تھرڈ امپائر جو ولسن نے انہیں آؤٹ قرار دیا تھا۔

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

سوشل میڈیا پر بھی آؤٹ کو لے کر امپائرنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے،  انگلش ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.