پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

بھارتی کپتان بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ سیریز سے باہر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ روہت شرما انگھوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے جبکہ ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کے ایل راہول کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے ممبئی میں انگوٹھے کی چوٹ کو ڈاکٹر کو چیک کرایا ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے لیے خود کو فٹ کر رہے ہیں۔

بنگلادیش کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ہاتھ میں گیند لگ گئی جس کے بعد انہیں ایکس رے کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہوگااوردونوں ٹیموں کے درمیاندوسرا ٹیسٹ 22 دسمبر کوکھیلا جائے گا۔

بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں ایکس رے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.