پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

پاکستانی کرکٹر سدرہ امین ICC پلیئر آف دی منتھ قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹر سدرہ امین کو ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی نومبر 2022ء کی فہرست میں پاکستانی ویمن کرکٹر سدرہ امین، ویمن پلیئر آف دی منتھ جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر آئی سی سی، مین پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

آئی سی سی کی تازہ فہرست میں پاکستان کے شاہین آفریدی اور انگلینڈ کے عادل رشید کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑی سدرہ امین نے آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی تین میچز کی ون ڈے ہوم سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

سدرہ امین نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 176 رنز اور دوسرے میچ میں91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور دونوں میچز میں وہ ناٹ آوٹ رہی تھیں۔

سدرہ امین کو سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 10 رنز پر آؤٹ کر دیا گیا تھا جبکہ انہوں نے سیریز کے پہلے دو میچز میں اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

سدرہ امین کی بہترین پرفارمنس کے سبب ہی پاکستان نے اس سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.