پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

پی ایس ایل 8: 500 سےزائد غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کے لیے500 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، انگلینڈ سے 130 سے زائد، آسٹریلیا سے 16، سری لنکا سے 60 سے زائد، افغانستان سے45، ویسٹ انڈیز سے 40، بنگلادیش سے 30، نیوزی لینڈ سے 6، اور جنوبی افریقا سے 25  کھلاڑیوں کے پی ایس ایل ڈرافٹ میں نام دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرن فنچ، میتھیو ویڈ، راجا پکسے، ہسارنگا اور ڈاسون شناکا پلاٹینیم کیٹیگری میں جبکہ جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کے علاوہ الیکس ہیلز، ڈیوڈ ویلی، معین علی، ڈاوڈ ملان، ٹیمال مل، جمی نیشم، شکیب الحسن، کولن انگرام، لنگی اینگڈی، تبریز شمسی بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصّہ ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.