پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

سندھ، میٹرک اور انٹر کا امتحانی پیٹرن تبدیل کر دیا گیا

سندھ میں آئندہ سال 2023ء میٹرک کے امتحانات 8 مئی اور انٹر کے 22 مئی سے ہوں گے جبکہ امتحانی پیٹرن بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

آج بروز پیر کو سیکریٹری اسکولز کی زیرِصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تعلیمی بورڈز کے چیئرمین نے بھی شرکت کی۔

سب کمیٹی کے اجلاس کے دوران آئندہ سال امتحانی پیٹرن کی تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق 20 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد مختصر جوابات اور 40 فیصد لمبے جوابات ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.