پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان 14 دسمبر کو ہوگا، اسماویہ اقبال

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان 14 دسمبر کو ہو گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسماویہ اقبال نے کہا کہ ڈیانا بیگ کو انجری تھی، ان کو آئرلینڈ کے خلاف آرام دیا اب فٹ ہو گئی ہیں، طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال بھی فٹ ہیں اور ٹیم کو دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، آسٹریلیا میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے علاوہ آئی سی سی چیمپئن شپ کے 3 ون ڈے میچز بھی ہیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں ویمن لیگ کے شروع ہونے کی منتظر ہیں

اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے انڈر 19 ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کرانے کا اچھا فیصلہ کیا ہے، اس ایج گروپ میں ویمن کرکٹرز کو کھیل کر ایکسپوژر ملے گا۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم نے اس ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، کھلاڑیوں کے انتخاب کے بعد کیمپس لگائے اور ڈومیسٹک میں ٹورنامنٹ کرایا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے کھلاڑیوں کی مہارت پر کام کیا ہے جس کا فائدہ نظر آئے گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.