پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

بیل اچانک شادی ہال میں جا گھسا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بڑے سینگوں والا بیل اچانک ایک شادی ہال میں جا گھسا۔

ویڈیو میں خطرناک بیل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جیسے وہ پورے شادی ہال کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہو۔

ویڈیو میں کچھ لوگوں کو بیل کو پنڈال سے باہر نکالنے کے لیے کوشش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے لیکن بڑے بڑے سینگوں والے بیل کے آگے سب ناکام نظر آتے ہیں۔

بیل نے شادی کے پنڈال میں مہمانوں کی تواضع کے لیے سجائے گئے کھانے کی میز پر بھی دھاوا بول دیا۔

بعد ازاں لوگوں کی جانب سے کافی کوشش کے بعد بیل کو پنڈال سے نکال باہر کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.