پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

الیکشن کمیشن، عمران خان کیخلاف 5 کیسز ڈی لسٹ

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کے لیے عمران خان کے خلاف یہ کیسز ڈی لسٹ کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ کیسز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اتوار کی…

کیسز کی تفصیلات بتائے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈی لسٹ کیے گئے کیسز میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا کیس، عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق 2 کیسز اور عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس شامل ہے۔

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے مطابق 13 دسمبر کے ڈی لسٹ ہونے والے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.