پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

ڈالر آج بھی مہنگا

ڈالر کو پر لگ گئے، اس کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ روز بروز اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

امریکی ڈالر قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث عدم استحکام کا شکار ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 75 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41773 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.