اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

سندھ پبلک سروس کمیشن کے سالانہ امتحانات 2020 سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری

سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے سالانہ امتحانات 2020 سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی۔ 

کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دو سابق کنٹرولر امتحانات سمیت 5 افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ 

چیف سیکریٹری سندھ نے اس حوالے سے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ نتائج کی تیاری کے دوران من پسند امیدواروں کو نوازا گیا۔ 

اس وقت کے کنٹرولر امتحانات ہادی بخش کلہوڑو کو معطل کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق کنٹرولر امتحانات شوکت علی، سیکرٹ برانچ انچارج فاروق نور، سابق اسسٹنٹ کنٹرولر نور احمد درس اور شعبہ امتحانات کے سابق سپرنٹنڈنٹ محمد یوسف کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے تحقیقات کےلیے سینئر افسران پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بنادی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.