اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

ویرات کوہلی کے اوور اسمارٹ بننے کے سبب ساتھی کھلاڑی رن آؤٹ

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے اوور اسمارٹ بننے کے سبب ساتھی کھلاڑی امیش یادیو کو گراؤنڈ کے باہر جانا پڑگیا۔

احمدآباد میں کھیلے جانیوالے چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کےخلاف 10 وکٹوں پر ویرات کوہلی اور شبمن گل کی سنچریوں کی بدولت 10 وکٹوں پر 571 رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف 91 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔

میچ میں ویرات کوہلی کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کو اس وقت امیش یادیو کی وکٹ گنوانے کی نوبت اٹھانا پڑی جب ویرات کوہلی ڈبل سنچری کے نزدیک پہنچے۔

180 رنز بنا کر کیریز پر موجود ویرات کوہلی نے نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود امیش یادیو کو آواز دی اور کہا کہ میں شاٹ کھیلوں گا تم نے ڈبل رنز لینا ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑی زیادہ تر باؤنڈری لائن کے پاس کھڑے ہوئے تھے، ویرات نے شاٹ لگانے کے بعد ڈبل رنز لینے کا ارادہ کیا مگر کینگروز کی زبردست فیلڈنگ کے باعث وہ ایسا نہ کرسکے، تاہم امیش یادیو ویرات کی ہدایت کے مطابق دوسرے رن کے لیے بھی دوڑ پڑے اور وکٹ گنوا بیٹھے۔

ہوا کچھ یوں کہ کوہلی نے شارٹ مارنے کے بعد جیسے ہی ڈبل رنز بنانے کی کوشش کی تو فیلڈنگ پر موجود آسٹریلوی کھلاڑی پیٹر ہینڈزکومب نے مڈ وکٹ کی جانب سے اسٹمپس پر ڈائریکٹ تھرو کی اور گیند سیدھی وکٹوں پر جا کر لگی، جس کی وجہ سے وکٹ کے درمیان میں موجود امیش یادیو آؤٹ ہوگئے اور انہیں پویلین کی طرف بغیر کوئی گیند کھیلے  واپس لوٹنا پڑا۔

اس اننگز کے دوران ویرات کوہلی 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.