اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

پی آئی اے اور ملائیشیا ایئرلائنز کے مابین کوڈ شیئرنگ معاہدہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور ملائیشیا ایئرلائنز کے مابین 11 بین الاقوامی سیکٹرز کےلیے کوڈ شیئرنگ معاہدہ ہوگیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت 11 بین الاقوامی سیکٹرز کو پاکستان کی قومی ایئر لائن کے فضائی آپریشن میں شامل کرلیا گیا ہے۔

کوڈ شیئرنگ پارٹنر شپ کےتحت پی آئی اے کے مسافر کوالالمپور کے راستے ان شہروں تک سفر کرسکیں گے۔ 

معاہدے کے تحت شامل کیے گئے نئے سیکٹرز میں سڈنی، پرتھ، میلبورن، ایڈیلیڈ، آکلینڈ، سنگاپور، بنکاک اور پھوکٹ شامل ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے مسافر کوڈ شیئرنگ کے تحت منیلا، جکارتہ اور ہوچی من کےلیے بھی سفر کرسکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.