اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

کراچی: ڈیفنس فیز 7 میں موبائل فونز شورم پر ایک کروڑ کی ڈکیتی

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 کی سحر کمرشل اسٹریٹ پر ڈاکوؤں نے موبائل فونز کے شوروم کو لوٹ لیا۔

فیز 7 میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ملزمان شاپ سے نقدی اور موبائل فونز لے کر فرار ہوگئے۔

دکاندار کے مطابق لوٹے گئے موبائل فونز، گیجٹس اور نقدی کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔

پولیس ک مطابق واردات شام کے وقت ہوئی، جس کی تفتیش شروع کردی ہے۔

دکانداروں نے موبائل فون کے شوروم پر ایک کروڑ کی ڈکیتی پر احتجاج کیا، دھرنا دیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

سحر کمرشل اسٹریٹ میں ایک کروڑ کی ڈکیتی کی واردات کے بعد تاجروں نے احتجاجاً بدر کمرشل اور کھڈا مارکیٹ بند کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.